تحریک انصاف تاریخ کی کرپٹ حکومت ہے، شاہد خاقان

804

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ  یہ پاکستانی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز کے سربراہ عمران خان کا دوست ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پرانے  ٹینڈر پر 60 ہزار ٹن  کا نیا  آرڈر دے دیا گیا ، نیا آرڈر زیادہ قیمت پر دیا گیا جس سے کسی کی جیب میں اضافی رقم گئی ، پرانےٹینڈرپرجاکرآٹھ ہزار3 سوروپےفی ٹن کےحساب سےزیادہ پیسےدےکرچینی لی گئی، یوٹیلیٹی اسٹورز کے چینی ٹینڈر سے 50 کروڑ کا فائدہ دوست کو دلوایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ چینی کی قیمت 55 روپے ہونی چاہیے جو اس وقت 85 روپے میں مل رہی ہے، شوگر ملوں نے کہا 63روپے میں چینی نہیں دے سکتے، یوٹیلٹی اسٹورمیں عمران خان نے دیگر محکموں کی طرح اپنے دوستوں کو لگایا ہوا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کمیشن کا کام تھا یہ دیکھنا کہ چینی کیوں مہنگی ہوئی ، کمیشن نے وہ نہیں کیا،50کروڑ کا ڈاکا پڑنے کے بعد بھی  یوٹیلیٹی اسٹور میں آج بھی چینی کی قلت ہے،حکومت 45ارب روپے کی سبسڈی کا جواب دے، چینی مہنگی کیوں ہوئی اور اس کا ذمے دار کون ہے اس کا جواب کمیشن نہ دے پایا، چینی آج بھی 85روپے میں فروخت ہورہی ہےلیکن حکومت کو پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت جلد جانے والی ہے،یہ جب جائیں گے تو حقیقت معلوم ہوگی، حکومت کے کرپشن کے اتنے باب ہیں کہ ختم ہی نہیں ہوں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  کشمیر کے معاملے پر وفاقی حکومت سےکہاگیاتھا کہ اسلامی ممالک کواکٹھا کیا جائے، کوئی ایسی سفارتی مداخلت نہیں دیکھی جس سےکشمیرپردباؤپڑے، میں حکومت سے  مطالبہ کرتاہوں کہ کشمیر کےمعاملے پرقومی اسمبلی کااجلاس بلایاجائے۔