میانمار میں لینڈ سلائیڈنگ سے 113 مزدور ہلاک

459

میانماز میں قیتمی پتھروں کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کام کرنےوالے 113 مزدور ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق واقعہ میانمار کی ریاست کاچن کے علاقے ہپکانت میں پیش آیا، جہاں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے قیمتی پتھروں کی تلاش کیلئے کام کرنے والے متعددد مزدور مٹی کے تودے تلے دب گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن میں اب تک 113 کان کنوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 50  سے زائد مزید مزدوروں کے دبے ہونےکا خدشہ ہے۔

Landslide at Myanmar jade mine kills at least 113 people ...

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی میانمار کے علاقے ہپکانت کی کانوں میں خطرناک لینڈسلائیڈنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتی پتھروں کی تلاش کے لیے کام کرنے والے مزدوروں کی جان کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطوں کی سائٹ میں  ڈالی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو  کےلیے جانے والی ٹیم ایسی جگہ سے گزر رہی ہے جو بظاہر کیچڑ کی طرف سے بھری ہوئی ہے۔