جڑانوالہ میں مسافر وین پر فائرنگ 5 افراد جاں بحق

265

فیصل آباد(این این آئی)جڑانوالہ میں مسافر وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے چک 562 میں مسافر وین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے اور5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے جڑانوالہ میں 5 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔