کشمیر میں غیر قانونی ڈومیسائل دینے کے عمل کو نہیں مانتے،پاکستان

781

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی ڈومیسائل دینے کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل جاری کرنے کے عمل کونہیں مانتے،آبادی کا تناسب تبدیل کرکے بھارت کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کشمیریوں نے بھی ان بوگس بھارتی ڈومیسائل سر ٹیفکیٹس کو مسترد کر دیا ہے،ڈومیسائل سرٹیفکیٹس بھارتی سرکاری حکام سمیت غیر کشمیریوں کو دیے گئے ہیں، جو بی جے پی، آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ غیرقانونی ڈومیسائل یو این سیکیورٹی کونسل قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،حالیہ بھارتی اقدامات 5 اگست کےغیرقانونی اقدامات کا تسلسل ہے،بھارتی حکام نے 25 ہزار بھارتی شہریوں کو غیر قانونی ڈومیسائل فراہم کیے۔