امارات ائیر لائن کا پروازیں معطل کرنے کا اعلان

819

کراچی: امارات ائیر لائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں معطل کردیں۔

  تفصیلات کے مطابق امارات ائیرلائن(ایمریٹس ) نے پاکستان میں عارضی طور پر 23 جون سے 3 جولائی تک کے لیے پروازیں معطل کردیں ہیں۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امارات ائیرلائن کی آخری پرواز ای کے 607 کل دبئی کے لیے روزنہ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرلائن کے کورونا وائرس کے بڑھتے خوف  اور کم مسافروں کے باعث اخراجات پورے نہیں ہورہے ہیں۔

دوسری جانب امارات ائیرلائن 3 جولائی کے بعد دوبارہ جائزہ لے  کر پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے پر غور کرے گی۔