آرمی چیف سے چینی لبریشن آرمی کے فد کی ملاقات

578

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے 10 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی فوج پیپلزلبریشن آرمی کی میڈیکل ٹیم کے 10 رکنی وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی، چینی وفدکی قیادت میجرجنرل ڈاکٹر زاؤ فیو کررہے تھے۔

ملاقات میں کورونا صورتحال اور پاکستان کے اس حوالے سے کیے گئے موثر اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر آرمی  چیف نے چین کی جانب سے فوری طور پر طبی سامان کی فراہمی اور طبی ماہرین کی مدد پر شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ چینی امداد سے پاکستان کو وبائی امراض کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی۔

آرمی چیف نے کہا کہ دنیا ابھی تک کورونا کا علاج ڈھونڈ رہی ہے، کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے۔

چینی وفد نے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجہ کیساتھ گفتگو میں پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔