کینیڈا: پاکستانی نژاد شہری پولیس فائرنگ سے جاں بحق

961

اوٹاوا:کینیڈین پولیس نے فائرنگ کرکے ذہنی مریض اعجاز چوہدری کو ہلاک کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق کینیڈا کے شہر مسیساگا میں 62 سالہ پاکستانی نژاد کینڈین شہری اعجاز چوہدری کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کرنے پر پاکستانی کمیونٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی کمیونٹی کے احتجاج پر پولیس نے اپنے اہلکاروں کے خلاف تفتیش کا آغازکر دیا ہے۔

اعجاز چوہدری کے بھتیجے محمد چوہدری نے کہا کہ ان کے انکل دماغی بیماری سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے لیکن وہ کسی کے لیے خطرہ نہیں تھے۔

دوسری جانب کینڈین پولیس کے تفتیشی افسرکا کہنا ہےکہ اعجاز چوہدری ذہنی مریض تھا اور ان کے گھروالوں نے پولیس کو فون کرکے مدد طلب کی تھی کیوں کہ وہ اپنی ادویات نہیں لے رہا تھا تاہم جیسے ہی پولیس اہلکار ان کے گھر میں داخل ہوا،اس شخص کے ہاتھ میں ہتھیار تھا جس پر اہلکاروں نے فوراً سے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔