کورونا: پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں لائسنس فیس کی وصولی موخر کرنے کا فیصلہ

182

لاہور (آن لائن) کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں لائسنس فیس کی وصولی موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لائسنس فیس کی عدم وصولی کی صورت میں صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کو اربوں روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں بھی بلدیاتی اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو گا، اس ضمن میں محکمہ بلدیات حکام پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں سفارشات مرتب کرنے میں مصروف عمل ہیں، 30 جون سے قبل بلدیاتی اداروں کے لئے بجٹ میں لائسنس فیس کی وصولی سے متعلق پنجاب حکومت کو حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔