چودھری برادران کی درخوست پر نیب کو نوٹس‘ جواب طلب

165

لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ کے2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے چیئرمین نیب کے اختیارات اور 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ انکوائری کیخلاف درخواست پرنیب کو 6 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بدھ کو کیس کی ابتدائی سماعت کی۔ قبل ازیں چودھر ی برادران کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ دو بار تحلیل ہوا۔