گوجرہ موٹروے ، مسافر گاڑی میں آتشزدگی ایک ہی خاندان کے6افرادجاںبحق

205

فیصل آباد(صباح نیوز) گوجرہ موٹروے پر مسافرہائی ایس وین میںآگ لگنے سے رشتہ دارکی نمازجنازہ اداکرکے جانے والے ایک ہی خاندان کے6افرادجاںبحق جبکہ10بری طرح جھلس گئے جن میںسے3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ویگن جل کر راکھ جبکہ لاشیں جھلس کر کوئلہ بن گئیں ۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیاگیا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ ویگن کے ڈرائیور کو اونگھ آ گئی تھی اوربے قابو ویگن ٹرالر سے ٹکرا کر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی جس سے ویگن میں آگ بھڑک اٹھی۔