کورونا وائرس ؛ لاہور کے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان

539

لاہور: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث لاہور کے کئی علاقوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے کئی علاقوں کو کل رات 12 بجے سے دو ہفتے کیلیے بند کیا جائےگا، لاہور جن علاقوں میں نشتر ٹاؤن ، علامہ اقبال ٹاؤن، شاہدرہ، شادباغ، ہربرنس پورہ، گلبرگ کے علاقےشامل ہیں ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور کے کن علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے وہاں کھانے پینے کی اشیا اور فارمیسی کھلی رہیں گی، صورتحال کو دیکھتے ہوئے علاقوں کو کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

وزیرصحت نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایس او پیز کو سختی سے فالو کرتے رہیں، تاکہ کورونا کا پھیلاؤ روکا جاسکے، صرف ماسک کے استعمال سےوبا کے پھیلاؤ کو پچاس فیصد تک روکا جاسکتاہے، کورونا کے ہر مریض کو وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوتی، مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھنے کا فیصلہ اسپتال پہنچ کر ڈاکٹرز کرتےہیں مریض  یا اس کے اہل خانہ یہ فیصلہ نہیں کرسکتے۔