نیپالی سرحد پر فورسز اور بھارتی شہریوں کے درمیان تصادم

472

نپال بھارت سرحد پر نیپالی فورسز کے ہاتھوں  بھارتی شہری ہلاک جبکہ  تین زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال بھارت سرحد پر نیپالی فورسز نے بھارتی شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ 3 بھارتی زخمی ہوگئے۔

واقعے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں تاہم نیپالی سرحد پر تعینات فورسز کے افسران کی ایک میٹنگ بھی طلب کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیپال و بھارت کے درمیان سرحد پر جھڑپیں ہوتی رہی ہیں جبکہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب بھارت اور نیپال کے درمیان درہ لیپولیک کی ملکیت کے حوالے سے تنازعات جاری ہیں۔ بھارت کا کہنا ہے لیولیک اُس کی ملکیت میں ہے جبکہ نیپال اُسے اپنا نقشے میں شمار کرتا ہے۔