بجٹ 21-2020: وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

395

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس آج دوپہر 12 بجے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوگا جس میں وفاقی کابینہ کے تمام اراکیں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیں گے جب کہ وفاقی کابینہ بجٹ کی حتمی منظوری دے گی۔

کابینہ کے اراکین کو اخراجات، محصولات، خسارہ اور کورونا ریلیف پیکیج پر اعتماد میں لیا جائے گا جب کہ ترقیاتی بجٹ سبسڈی، برآمدات و درآمدات پر قرضوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

مجموعی گرانٹس، ٹیکسز کی شرح، دفاعی اور تعلیمی بجٹ پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں بجٹ اخراجات کا تخمینہ 7600 ارب ہونے یا نہ ہونے پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔