عمران خان نے خود چور کو ملک سے بھگا دیا، رانا ثنا اللہ

186

فیصل آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے چور کو ملک سے بھگایا، حکومتی ایجنڈے میں ملکی اور قومی معاملات کے بجائے اپوزیشن کو ہدف بنانا شامل ہے۔ صباح نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کوروناسے نجات پر اعتراف کرلیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومتی ٹولہ نااہل اورصلاحیت سے محروم ہے ، بڑے چھوٹے لاک ڈائون سے تمام طبقات کامعاشی اورکوروناسے زندگی اورصحت کا نقصان کیا گیا ہے۔ شہزاداکبرکی ہرروزپریس کانفرنس حکومتی کارکرردگی اورملکی مشکلات سے عوامی توجہ ہٹانے کے لیے ہوتی ہے جبکہ عوام کی ان کی گفتگوپرتوجہ نہیںہوتی۔ ’انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے الزامات اورجھوٹ کے لیے ترجمانوںکوکھلا چھوڑ رکھاہے ۔ میاںشہبازپرکوئی ایساالزام نہیںجس پروہ بھاگ جائیںجبکہ آٹاچینی اسکینڈل کی سرکاری رپورٹ میں عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے ایک چور کو بھگا دیاگیا ہے ۔قانون کی حکمرانی تب ثابت ہوگی جب عمران خان ،عثمان بزداراور اسدعمرپکڑے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آٹاچینی چوروںکے خلاف قانونی کارروائی کے بجائے سیاسی انتقام کی منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے۔ میاںشہبازشریف کوعمران کی ضرورت نہیںعوام کی ضرورت ہے اس لیے تکبررکھنے والے سے کوئی بھی مفاہمت کے لیے تیارنہیںشیخ رشیدسستی شہرت کے لیے24گھنٹے جھوٹ بولتے ہیں ۔