فیصل آباد،نہر سے 9 سالہ بچے کی نعش برآمد

276

فیصل آباد (صباح نیوز)نہر راکھ برانچ سے بچے کی نعش برآمد، تا حال شناخت نہ ہو سکی۔فیصل آباد کے علاقہ ڈجکوٹ کے قریب نہر راکھ برانچ سے بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کی عمر نو سال ہے۔ بچے کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ پولیس نے لاش کو رورل ہیلتھ سینٹر ڈجکوٹ منتقل کر دیا ۔