بھارت، بی ایس ایف اہلکار کی سروس رائفل سے خودکشی

290

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بی ایس ایف کے جوان نے اپنے سروس ہتھیاروں سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ ضلع کانکر می مین نکھنجور پولیس اسٹیشن کے جنگل میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق جاں بحق جوان کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل سریش کمار کے نام سے کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف کی 157 ویں بٹالین کی ایک ٹیم نے سنگم گاو¿ں میں واقع اپنے کیمپ سے کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ واپسی کے راستے میں کمار نے کیمپ سے 200 میٹر کے فاصلے پر واقع گھوڑا اور ڈوٹیمٹا دیہات کے درمیان مبینہ طور پر اپنی اے کے 47 رائفل سے خود کو گولی ماردی اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔