اسپتالوں میں وسائل کی کمی نہیں انتظامی معاملات کے باعث مسائل کا سامنا ہے‘ ظفر مرزا

52

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں 700 کے قریب علاقوں میں لاک ڈاو¿ن ہے‘ کورونا وبا کی صورت حال میں ہمیں اپنے رویے تبدیل کرنا ہوں گے۔
ہفتے کو مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب شکایات ہیں کہ پی پی ایز کا معیار اچھا نہیں یا فراہم نہیں کی گئیں‘ ہم نے اس کا جائزہ لیا ہے اور ایک مسئلہ یہ ہے کہ اسپتال حکومت کی جانب سے دیے گئے وسائل تقسیم نہیں کر رہے‘ دوسری وجہ وسائل کا غیر معقول استعمال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اسپتال نے بتایا کہ انہیں پی پی ایز خاص طور پر این-95 ماسک وصول نہیں ہو رہے‘ جب میں اجلاس سے باہر آیا تو گارڈ نے این-95 ماسک پہنا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں میں چوکیدار این 95 ماسک استعمال کر رہے تھے جبکہ ڈاکٹرز اسپتال کے اندر شور مچا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر میں بنائی جانے والی ہماری پہلی اسٹرٹیجی یہ ہے کہ مخصوص غیر متعین اور غیر معینہ مدت کے لیے لاک ڈاو¿ن وبا کا کہیں بھی حل نہیں ہے‘ ہم نے اپنے رویے میں تبدیلی لاناہے اور ایسے رویے کو اوپر لانا ہے جس کی مدد سے اس وائرس کے خلاف مو¿ثر اقدمات کیے جاسکیں، یعنی ہمیں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ایس او پیز پر زندگی کے ہر شعبے اور ہر کام میں عمل درآمد کرانا ضروری ہے ‘ تبدیلی کسی قانون کے ذریعے عمل میں نہیں لائی جاسکتی۔