دبئی کے برج خلیفہ پر گریجویٹس کی تصاویر روشن

207

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور تجارتی مرکز دبئی میں قائم عالمی شہرت یافتہ عمارت برج خلیفہ پر کینیڈین یونیورسٹی دبئی کے نئے فارغ التحصیل طلبہ کی تصاویر روشن کی گئیں۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے گریجویٹس کے حوالے سے یہ ورچوئل تقریب اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد سرگرمی ہے۔ دبئی کی کینیڈین یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ جامعہ فارغ التحصیل طلبہ کے حوالے سے نئے افق کی تلاش کے چیلنج کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ بحرانوں کے دور میں کینیڈین یونیورسٹی مستقبل کی پیش بندی، عزم اور اسقامت کے مشن کو آگے بڑھانے کا سفر جاری رکھے گی۔