اوپیک کے رکن ممالک کا اجلا س پیداوار میں مزید کمی پر اتفاق

122

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے تحت پیداوار میں کمی کے لیے آن لائن کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور اپریل میں طے کردہ معاہدے پر نظر ثانی کی گئی۔ گزشتہ اجلاس میں یکم مئی سے جون کے اختتام تک تیل کی یومیہ پیداوار تک 97 لاکھ بیرل کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔ گزشتہ روز اجلاس میں رکن ممالک نے تیل کی پیداوار میں مزید کمی پر اتفاق کرلیا۔ گزشتہ ماہ طے پایا تھا کہ رواں برس جولائی تا دسمبر بتدریج یومیہ پیداوار 77 لاکھ بیرل تک لائی جائے گی۔ گزشتہ روز ہونے والے آن لائن اجلاس میں رکن ممالک نے قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔