بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سابق سربراہ پر مقدمہ

190

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں پولیس نے ’’ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا‘‘ کے سابق سربراہ اور صحافی آکار پٹیل کے خلاف ایک ٹوئٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس کا الزام ہے کہ آکار پٹیل نے امریکا میں ’’بلیک لائیوز میٹر‘‘ کی طرز پر بھارت کی اقلیتی برادری کو احتجاج پر اکسانے کا کام کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سربراہ اویناش کمار نے مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس کی ایک اور مثال ہے کہ کس طرح ملک میں اختلاف رائے کے حق کو تیزی سے جرم قرار دیا جارہا ہے۔ بنگلور پولیس کو اپنے اختیارات کے بے جا استعمال سے فوری طور پر باز آنے کی ضرورت ہے۔ پولیس اظہار آزادی کا آئینی حق استعمال کرنے کے لیے آکار پٹیل کو زد و کوب اور ہراساں کرنا بند کرے۔