سندھ میں پرائمری جماعتوں کے لیے آن لائن تعلیم متعارف

488

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے پرائمری جماعتوں کے لیے آن لائن تعلیم متعارف کرادی۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کے جی سے 5 ویں جماعت تک طلبہ کے لیے آن لائن تعلیم دی جائے گی، آن لائن تعلیم کے لیے ایس ای ایل ڈی نامی لرننگ ایپ تیار کرلی گئی ہے۔

یونیسیف اور مائیکروسافٹ کی مدد سے آن لائن تعلیم کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں سائنس، انگلش، میتھس اور اردو کے مضامین پڑھائیں جائیں گے۔

آن لائن کورس انگریزی اردو اور سندھی زبان میں موجود ہیں جبکہ چھٹی سے 12 ویں جماعت تک آن لائن ایجوکیشن پر کام جاری ہے۔