کراچی میں پھر گردآلود ہوائیں ، بعض مقامات پر بارش

658

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ہفتے کی شام ایک بار پھر گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں اور اس کے ساتھ ہی بعض مقامات پر بارش بھی ہونے لگی۔

بدھ کی رات کراچی میں شدید آندھی کے باعث متعدد مقامات پر مکانوں کے چھت گرنے اور دیگر واقعات میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ بعض مقامات پر سپلائی لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

ہفتے کی رات ایک بار پھرگ گلشن معمار، نارتھ کراچی، نيو کراچی، لياری اور سرجانی سمیت دیگر علاقوں ميں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور اس کے کچھ دیر بعد سپرہائی وے، گڈاپ اور نوری آباد میں بارش بھی ہونے لگی۔

ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کے بعد دن کی آگ برساتی گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خواشگوار ہوگیا ہے۔