سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے پر اسپیکر قومی اسمبلی ارکان پر برہم

305

اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر ارکان پر برہم ہوگئے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر اس وقت برہم ہو گئے جب راجہ پرویز اشرف نے اراکین کے درمیان سماجی فاصلے نہ ہونے پر ان کی توجہ دلائی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج پہلا اجلاس ہے، نرمی سے بات کررہا ہوں، پوری قوم آپ کو دیکھ رہی ہے،جس نے بات کرنا ہے وہ باہر چلا جائے۔اگر ارکان نے سنجیدگی نہ دکھائی تو میں اجلاس ملتوی کردونگا،میں خود اس تکلیف سے گزرا ہوں، مجھے پتا ہے یہ کتنا مشکل
ہے، میں اور میرا خاندان جس مشکل سے گزرا ہے میں ہی جانتا ہوں۔ تمام ارکان اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔