سپریم کورٹ کے سابق جج 11 جون کو عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کریں گے

344

لاہور: سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھربطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر 11 جون کو عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے،اس حوالے سےدونوں فریقین، پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹسز جاری   کردئیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو  مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق  2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائدکی تھی۔

‏ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔‏