حیدرآباد: 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات

416

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) 24گھنٹوںکے دوران ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات،ملزمان ساڑھے3لاکھ لوٹ کر فرار ،یوٹیلیٹی اسٹور سے ملزمان 70ہزار لے اڑے، پولیس نے مختلف علاقوںمیں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں مین پوری اور خام مال برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میں واقع وکی مشینری شاپ میں 4مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان
داخل ہوئے اور اسلحے کے زورپر مالک انیل کمارسے 3 لاکھ نقد 2 موبائل فون جبکہ ایک گاہک بنام لعل بخش سے 50 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کینٹ کے علاقے میں بھی اسی نوعیت کی وار دات میں 10 قیمتی موبائل اور لاکھوں روپے لوٹ کر مسلح افراد ہوئے تھے ۔دوسری جانب تھانہ مارکیٹ کی حدود میںواقع یوٹیلیٹی اسٹور میں 3مسلح ملزمان نوید حسین نامی شخص سے 70 ہزاراور چار موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیںایس ایچ او مارکیٹ تھانہ رئیس خانزادہ نے ٹیم کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ لیڈیز کلب ہیراآباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایاز قریشی کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 200 مین پوری اور ایک کٹہ مین پوری کے خام مال کابرآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ پنیاری پولیس نے دوران پیٹرولنگ مہران گراو¿نڈ پریٹ آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش جہانزیب غوری کو گرفتار کرلیاملزم کے قبضے سے 300 مین پوری اور ایک کٹہ خام مال مین پوری برآمد کرے مقدمہ درج کرلیا گیا۔