شمالی کوریا نے فوجی معاہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی

352

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے ہمسایہ ملک جنوبی کوریا کے ساتھ کیے گئے فوجی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے دی ۔ پیانگ یانگ کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ اگر سیئول حکومت نے شمالی کوریا میں اشتعال انگیز ی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ دوسری جانب جنوبی کوریا نے غباروں کے ذریعے سرحد پار پیغامات بھیجنے کے خلاف اقدامات شروع کردیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق شمالی کوریا سے فرار ہو کر سیئول جانے والے افراد سرحدی علاقوں میں غباروں کے ذریعے پیغامات بھیج کر پیانگ یانگ حکومت پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔