فوج بلا کرٹرمپ نے شہریوں کے آئینی حقوق پامال کیے،سابق امریکی وزیر دفاع

341

سابق امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس کا کہنا ہے کہ فوج بلا کرڈونلڈٹرمپ نے شہریوں کے آئینی حقوق پامال کیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے امریکی سیاہ فام جارج فلائید کے قتل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مظاہرین کا برابری کی بنیاد پرانصاف کا مطالبہ سو فیصد درست ہے، آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تصور نہیں کیا تھا کہ آئین کی پاسداری کا حلف لینے والے فوجیوں کو خلاف ورزی کا حکم ملے گا، اپنے ہی شہروں کو میدان جنگ بنانے کی سوچ مسترد کرنی ہوگی۔

جیمز میٹس نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کونازی جرمنوں سے ملاتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کو تقسیم کر رہے ہیں، فوج بلا کرڈونلڈٹرمپ نے شہریوں کے آئینی حقوق پامال کیے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس نے شام سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئےاستعفا دے دیا تھا۔