انکوائری مکمل ہونے تک کسی کو ذمے دار نہ ٹھہرایا جائے، غلام سرور خان

437

اسلام آباد : وفاقی وزیرشہری ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک کسی کو ذمے دار نہ ٹھہرایا جائے، ایئر بلو سمیت تمام طیارہ حادثوں کی رپورٹ سامنے لائیں گے۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے  غلام سرور خان نے کہاکہ طیارہ حادثے کی مکمل رپورٹ میں 6ماہ لگ سکتے ہیں، ابتدائی انکوائری رپورٹ 22جون تک منظر عام پر لے آئیں گے، پاکستانیوں کو واپس لانےکی ذمے داری پی آئی اےکی ہے، کوشش ہوگی انکوائری جلد ازجلدشفاف اور غیر جانبد ارانہ ہو۔

انہوں نے مزید کہاکہ طیارہ حادثےپر اسمبلی میں بات ہونی ہے ، اسمبلی کا اجلاس  22 جون کو ہوگا، طیارے کے وائس باکس اور ڈیٹا باکس ریکور ہوچکے ہیں، ایک ہفتے میں ڈیٹا اور وائس باکس کی ابتدائی معلومات آجائیں گی ، طیارہ حادثے کی تین میتوں کی شناخت ابھی باقی ہے، حادثےکا شکار طیارے میں عملے سمیت 99افراد سوارتھے۔