پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کا ترکی میں آغاز

561

پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کا ترکی میں آغاز ہوگیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  جہاز کی تعمیر کی افتتاحی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ترکی میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوور سیز کموڈور سید رضوان خالد تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملجم کلاس جہاز جدید سطح آب, زیر آب, اینٹی ائیر ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے جب کہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے معاہدے کے تحت تعمیر کئے جانے والے چار جہازوں میں سے دو کی تعمیر کراچی شپ یارڈ میں ہو گی۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  جہازوں کی مقامی سطح پر تعمیر سے ملکی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ حاصل ہو گا، ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا پراجیکٹ پاکستان اور ترکی کے مضبوط باہمی تعلقات کا عکاس ہے اور  عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال میں جہاز کی تعمیر کے بر وقت آغاز کے لئے تمام شراکت داروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔