افغانستان: مسجد میں دھماکا، امام اور نمازی شہید

361

کابل:  افغانستان کے دارالحکومت کی ایک مسجد میں دھماکا ہوا جس میں مسجد کے امام اور ایک نمازی شہید ہوگئے جبکہ 20  زخمی ہوئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سخت سیکورٹی زون  کی ایک مسجد میں دھماکا کیا گیا جس میں ملک کے معروف عالم دین ایاز نیازی اور ایک نمازی شہید ہوگئے جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے۔

زخمی افراد کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے میں مسجد کا ایک حصہ بھی منہدم ہوگیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق زخمی افراد کی حالت تشویش ناک ہے جو کہ ہلاکت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی جماعت نے قبول نہیں کی ہے تاہم دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  کابل میں ایک اور دھماکہ ہوا تھا جس میں  4 افراد ہلاک ہوئے ہیں تھے۔