چین: اسکول میں حملہ, 39 بچے زخمی

400

بیجنگ: چین کے شہر ’ویژاؤ‘ کے  ایک اسکول میں داخل ہوکر حملہ آور نے پرنسپل اور سیکورٹی گارڈ سمیت 39 بچوں کو چاقو مار کر زخمی کردیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پچاس سالہ ’لی ژیاؤنمن‘ نامی حملہ آور چاقو لے کر اسکول میں داخل ہوا اور بچوں کو پر حملہ کرنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں 39 بچے زخمی ہوگئے جبکہ بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

حادثہ صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں اسکول کے پرنسپل اور سیکورٹی گارڈ بھی شامل ہے جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کی تعداد 39 ہے۔

 پولیس نے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ہے اور کہا ہے کہ واقعے کے مزید پہلوؤں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ قبل از وقت اور تحقیقات سے پہلے  واقعے کو دہشت گردی قرار دینا درست نہیں۔