نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کر لیا

426

نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کل طلب کر لیا جب کہ وزیراعلیٰ نے طلبی پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹ اورسولر لائیٹس کیس میں کل طلب کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ سے نیب کی جے آئی ٹی تفتیش کرے گی ، کل 11بجے نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں مرادعلی شاہ کوبلایا گیا ہے،ان کو تیسری بارطلب کیا گیا ہے،ایک بار پیش ہو چکےہیں ، وزیراعلیٰ سندھ پر سولر لائٹیس کیس میں غیرقانونی ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیب کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کی پیشی پر سیکورٹی مانگ لی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کل نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یاد رہے 17 ستمبر 2019 میں نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کیا تھا لیکن وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے ان کی جگہ پرنسپل سیکریٹری نیب میں پیش ہوئے تھے، نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو سوال نامہ دیا تھا، 8 سوالات پر مشتمل سوال نامہ پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے مراد علی شاہ کو پہنچایا گیا تھا۔