پر امن مظاہرین کے خلاف فوج کی تعیناتی مضحکہ خیز ہے،گورنر نیویارک

531

نیویارک: نیویارک کے گورنر انڈریوکومو کا کہنا ہے کہ پر امن مظاہرین کے خلاف فوج کی تعیناتی مضحکہ خیز ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے گورنرانڈریوکومو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فوج تعیناتی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پر امن مظاہرین کے خلاف فوج کی تعیناتی مضحکہ خیز ہے، مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال  پرشدید تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امن وامان کی بحالی کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کررہا ہوں،امریکی صدر

گورنر نیویارک نے کہا کہ بہت ہوگیا، اور کتنے لوگوں کو ماریں گے، ہمیں پولیس کے تشدد اور نا انصافی کا خاتمہ کرنا ہوگا، انتہا پسند گروپ دائیں بازو میں ہیں اور بائیں بازو میں بھی سب جانتے ہیں۔