امن وامان کی بحالی کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کررہا ہوں،امریکی صدر

446

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لوٹ مار،جلاؤ گھیراو کو روکنے کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کررہا ہوں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں واشنگٹن میں بھاری مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں بے امنی انتہائی ذلت آمیز ہے، لوٹ مار،جلاؤ گھیراوکو روکنے کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کررہا ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ چاہتا ہوں اس دہشت کے ذمے دار نوٹس پرآئیں جبکہ ذمے داروں کو بھاری جرمانے اورطویل جیل کی سزائیں دلائیں گے اور جارج فلائیڈ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ داخلی دہشت کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں،لاقانونیت اورتشدد کے خاتمے کے لیے فوج کو متحرک کیا جائے گا، ریاستیں نیشنل گارڈز تعینات کر کے سڑکوں پرعمل داری قائم کریں۔