بڑے شہروں کے بڑے اسپتالوں پربوجھ ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

343

اسلام آباد: ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ شہروں کے بڑے اسپتالوں پر بوجھ ہے جبکہ چھوٹے شہروں کے اسپتال خالی پڑے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ خدشہ پہلے سے تھا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھے گی، کورونا کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت ملک بھرمیں 215 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کیلئے 90 وینٹی لیٹرزموجود ہیں ان میں 13 مریض اس وقت  وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ77 وینٹی لیٹرز خالی پڑے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے بڑے شہروں کے بڑے اسپتالوں پربوجھ ہے جبکہ چھوٹے شہروں کے اسپتال خالی پڑے ہیں۔