خانیوال میں مسافر بس کو حادثہ، 6 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے

489

خانیوال کی تحصیل کبیر والا کے نواحی علاقے میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ پل رانگو میں پیش آیا جہاں مسافر بس موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، ابتدائی کارروائی میں 4 جاں بحق جبکہ متعدد زخمی مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال حکام کے مطابق دورانِ علاج مزید 2 مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

رپورٹس کے مطابق مسافر بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔