کورونا وائرس: بچے ماسک استعمال نہ کریں: طبی ماہرین

1378

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث فیس ماسک کا استعمال عام ہوچکا ہے، ہر عمر کے افراد ماسک کا استعمال کر رہے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

بعض طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ماسک کا استعمال صرف کورونا وائرس کے مریض کے لیے لازمی ہے کیوں کہ مریض کے منہ ڈھانپنے سے وائرس کسی دوسرے شخص میں منتقل نہیں ہوسکتا۔

جاپان کےطبی ماہرین نے تحقیق کے بعد ہدایت کی ہے کہ دو سال سے کم عمر کے بچے فیس ماسک کا استعمال نہ کریں۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی سانس لینے کی نالی زیادہ کشادہ نہیں ہوتی، فیس ماسک پہننے سے بچوں کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے جبکہ ان کے دل پر دباؤ بھی پڑتا ہےلہٰذا کم عمر کے بچے اس کا استعمال نہ کریں۔

دوسری جانب بعض ممالک میں فیس ماسک یا سرجیکل ماسک کا استعمال ہر عمر کے افراد بشمول بچوں کے لیےلازم قرار دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی پرجرمانے بھی لگائے گئے ہیں۔