یورپی یونین کی بھارت میں انسانی حقوق کارکنوں کی گرفتاری پر تشویش

293

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپین پارلیمان نے بھارت میں دہشت گردی سے متعلق بنائے گئے قانون کے تحت انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر شدید تشویش ظاہر کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پارلیمان کی انسانی حقوق کمیٹی کی سربراہ ماریا ایرینا ایم ای پی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے نام اپنے خط میں تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ برسلزکو بھارت میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کے تحفظ اور قومی تحقیقاتی ادار ے کی جانب سے گوتم نولکھا اور آنند تلٹومبڈے کی گرفتاری پر شدید تحفظات ہیں۔ یہ بات خاص طور پر تشویش ناک ہے کہ انسانی حقوق کے کارکن ہندوستان کے غریب اور پسماندہ اقلیت کے حق میں آواز بلند نہیں کر سکتے۔