کینیا میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ‘ 2بچے لقمہ اجل بن گئے

133

نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں فوج اور عسکریت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ کے دوران 2بچے ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق واقعہ مومباسا شہر کے جنوب میں پیش آیا، جب سیکورٹی اہل کار آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ٹھکانے میں داخل ہو رہے تھے کہ انہوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا، جس میں ایک اہل کار شدید زخمی ہو گیا۔