مہاتیر محمد کو بیٹے سمیت پارٹی سے بے دخل کردیا گیا

536

 برساتو پارٹی نے ملیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد اور اُن کے بیٹے مخرز مہاتیر سمیت دیگر اراکین کو پارٹی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مہاتیر محمد، ان کے بیٹے مخرز مہاتیر ، سیّد صدیق سید الرحمن، سپریم کونسل ڈاکٹر مسزلی ملک، امیر الدین حمزہ کوپارٹی “برساتو” سے نکال دیا گیا ہے۔

ملائیشیا کے موجودہ وزیر اعظم محی الدین یاسین نے مہاتیر محمد کو جماعت سے نکالنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں لکھا ہے کہ مہاتیر محمد کو پارلیمانی سیشن کے دوران حکومت کی حمایت نہ کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا ہے تاہم پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے کو مہاتیر محمد نے مسترد کر دیا ہے۔

مہاتیر محمد، اُن کے بیٹے اور دوسرے اراکین کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی سے بے دخل کئیے جانے کے فیصلے کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کے آئین و قوانین کیخلاف ہے۔