یوٹیوب چینل ’پی ٹی وی ہوم ‘ کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی پر بند

430

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان ٹیلی ویژن کا آفیشل یوٹیوب چینل ”پی ٹی وی ہوم” کاپی رائٹ قوانین کی مستقل خلاف ورزی کی وجہ سے بند ہوگیا‘ پی ٹی وی کے اسلام آباد میں آئی ٹی کنٹرولر کاشف مسعود نے بتایا کہ وہ پی ٹی وی ہوم کے یوٹیوب چینل کی بندش سے باخبر ہیں اور ایک متبادل چینل بنا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایسے کئی ڈرامے ہیں جو پی ٹی وی ہوم اور اس کے سٹیلائٹ چینل پر نشر ہوئے لیکن پی ٹی وی کے پاس ان ڈراموں کے ڈیجیٹل رائٹس نہیں ہیں‘ گوگل سے بھی رابطہ کیا اور یقین ہے کہ پی ٹی وی ہوم کا یوٹیوب چینل جس پر 4 لاکھ سے زاید سبسکرائبر ہیں‘ جلد بحال ہوجائے گا‘ یہ مسئلہ ڈرامہ ” جانبار” اور ”آنگن” کے ساتھ پیش آیا اور کاپی رائٹ کی وجہ سے ڈاٹ ریپبلک میڈیا کی اسٹرائیک پر پاکستان ٹیلی ویژن کا آفیشل پی ٹی وی ہوم چینل بند ہوگیا۔