کورونا وائر س ختم نہیں، شدت آرہی ہے ، گور نر پنجاب

140

لاہور(اے پی پی )گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ کورونا وائر س ختم نہیں ہورہا اس میں شدت آرہی ہے کورونا مر یضوں اور اموات میں بھی خطر ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے مگر اسکے باوجود عوام کورونا کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں اگر حالات یہی رہے تو پاکستان کا صحت کا نظام اس کو برداشت نہیں کر سکے گا ۔ماضی میں طیارہ حادثہ سمیت دیگر اہم واقعات کی انکوائری رپورٹس قوم کے سامنے نہیں آئیں مگر وزیراعظم کا وعدہ ہے پی آئی اے طیارہ حادثہ تحقیقات کی رپورٹ نہ صرف پبلک کے سامنے لائیں گے بلکہ ذمے داروں کے خلاف ایکشن بھی ہوگا حکومت ہر معاملے پر شفافیات اورمیرٹ کو 100فیصد یقینی بنا رہی ہے۔ وہ جمعہ کے روز لاہور میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالی انعم خان کے اہل خانہ سے اُن کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے