ٹوئٹر کو بند کرنے کا قانونی اختیار رکھتا تو بند کردیتا،امریکی صدر

320

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کو بند کرنے کا قانونی اختیار رکھتا تو بند کردیتا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے انٹرنیٹ کمپنیوں سے متعلق انتظامی حکم نامے پردستخط کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے اورامریکی عوام کے تحفظ کے لیے حکم نامہ جاری کیا ہے۔

دوسری جانب صحافی نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ آپ ٹوئٹر چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟ جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ روایتی میڈیا کو بائی پاس کرنے کے لیے ٹوئٹر پر بھروسہ کرتا ہوں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ٹوئٹرکو بند کرنے کے لیے قانونی اختیاررکھتا تو اسے بند بھی کردیتا۔