یاسین جامڑو کا کارنامہ سامنے آگیا،ترجمان پاکستان اسٹیل

260

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین کے چیئرمین اسٹیل مل کی سرکاری گاڑی پرائیوٹ ٹیکسی یعنی کمرشل کے طور پر چلارہے ہیں۔ مورخہ 27 مئی 2020 ء کو چیئرمین یاسین جامڑو کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا اِن کے زیر استعمال سرکاری گاڑی (ٹویوٹا کرولا کار) نمبر-AJM-698 ، ٹوکن نمبر-9435 ہے- اسٹیل ٹائون سیکٹر -III کا الیکٹریشن اعجاز سموں(پاکستان اسٹیل کا ملازم ہے) چلارہا تھا جو پروفیشنل ڈرائیور بھی نہیں ۔مذکورہ ڈرائیور نے اسٹیل ٹائون بس اسٹاپ جہاں مسافر حیدرآباد کے جانے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں ایک شخص عبدالجبار ولد اللہ بچائو سے حیدرآباد جانے کے لئے بات چیت کی جبکہ اس نے مزید مسافروں کو دادو ساتھ لے جانے کی بھی بات کی جس پر وہ راضی ہوگیا اور وہ اِن مسافروں کو بیٹھا کر PSO پمپ اسٹیل ٹائون سے پیٹرول بھی ڈالویا اور وہاں سے لنک روڈ کاٹھور کی طرف روانہ ہوگیا۔ اس کا مسلسل رابطہ اڈے کے منشی عبدالغنی بلوچ سے رہتا ہے ۔ مذکورہ گاڑی کی اطلاع مختلف ذرائع سے وقتاً فوقتاً ادارے کی انتظامیہ کو موصول ہوتی رہتی تھیں لیکن گذشتہ روز اس کے ٹھوس شواہد سامنے آئے اور یونین کو دی گئی گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال گاہے بگاہے ہوتا رہتا ہے۔ مذکورہ گاڑی کی اطلاع جب سیکورٹی اور ٹرانسپورٹ ویجیلنس کو ہوئی تو گاڑی دادو حیدرآباد سے واپسی پرکاٹھور ٹول پلازہ پراسے چیک گیا تو گاڑی میں عام مسافر سوار تھے ۔ سرکاری گاڑی چلانے والے مذکورہ ڈرائیور سے معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ یہ گاڑی سرکاری ہے اور وہ اسے کمرشل رینٹ کے طور پر چلا رہا ہے ۔