دبئی میں سرکاری دفاتر مکمل عملے کے ساتھ کھولنے کی اجازت

148

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے شہر دبئی میں سرکاری دفاتر کو سو فیصد عملے کے ساتھ مکمل طور پر فعال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے پیش رفت سے متعلق ٹوئٹر پر اعلان میں واضح کیا کہ تمام سرکاری دفاتر میں 31 مئی تک نصف عملے کے ذریعے کام ہوگا جبکہ 14 جون سے 100 فیصد عملہ فرائض انجام دینا شروع کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی معمول کی زندگی کی طرف سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ بتدریج واپس آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مہینوں میں دبئی حکومت نے ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کی وجہ سے گھر سے بیٹھ کر پوری صلاحیت سے کام کیا۔ ’احتیاطی تدابیر اور نقل و حرکت کی پابندیاں عائد ہونے کے باوجود کوئی اہم سروس متاثر نہیں ہوئی۔ انتہائی موثر اور قابل اعتماد ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہوئے تمام اداروں نے اپنی ذمے داریاں بخوبی ادا کیں۔