گذشتہ حکومتوں نے کاروباری فائدے کے لیے ملک کی جڑوں کوکمزورکیا، شبلی فراز

450

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ گذشتہ حکومتوں نے کاروباری فائدے کے لیے ملک کی جڑوں کوکمزورکیا،سابق حکومتوں نےاداروں میں اپنےلوگ بھرتی کیے۔

شبلی فراز نے پریس کانفرنس میں گذشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نےہیرپھیرکیلئےاداروں کواستعمال کیا، ن لیگ والےکوئی کام مفت نہیں کرتے،یہ چھکے مارنے کے چکر میں ہوتے ہیں، شوگر مافیا کی سرپرستی ن لیگ کررہی تھی،سبسڈی کافائدہ کسانوں کوہوناچاہیے،عوام اس بات پرثابت قدم رہےکہ حکومت ان تمام آفات سےنمٹنےکیلئےتیارہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نےبھی اس بات کوتسلیم کیا  کہ ان کی اسٹریٹجی ٹھیک نہیں تھی، معیشت چلےگی عوام کواپناکرداراداکرناہوگا، کوروناسےنمٹنےکیلئےانتظامات مکمل ہیں، شاہدخاقان عباسی نےشوگرمافیاکونوازا ہے،عمران خان بقیہ مافیا کو بھی بے نقاب کریں گے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ  سابقہ حکومتوں  میں ایک مخصوص طبقےکےمفادات کاتحفظ کیاگیا،یہ ملک کو آگے بڑھانےکے بجائے پیچھے لےگئے،ان کامقصد صرف پاکستان کےعوام کاخون چوسناتھا،یہ عوام کی خدمت کیلئےنہیں بلکہ اپناکاروباربڑھانےکیلئے آتےہیں،پیپلز پارٹی اور ن لیگ وارثتی پارٹیاں ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ جولائی میں ہمارااندازہ ہےکہ ٹڈیوں کی ایک بڑی کھیپ آ رہی ہے اس کیلئے بھی ہم تیارہیں، ہم اپنےملک کادفاع کرناجانتےہیں۔