سندھ اسمبلی کے 2 اراکین میں کورونا وائرس کی تصدیق

306

کراچی: سندھ اسمبلی کے 2 اراکین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے 2 اراکین سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں جان لیوا کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،جس کے بعد دونوں اراکین اسمبلی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی تعداد 8 ہو گئی ہے، جن میں سے 3 ارکان اس وائرس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔