جنوبی کوریا: قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 4 ماہ قید کی سزا

121

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک شخص کو 4 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکومت کی جانب سے وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے لازمی ہے کہ وہ قرنطینہ میں ہی رہیں اور دیگر شہریوں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔ اس سلسلے میں قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کو ایک سال قید کے ساتھ 8 ہزار امریکی ڈلر جرمانے کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔