ایران: انتخابات کے 3 ماہ بعد پارلیمان کا پہلا اجلاس

129

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنے والی نئی پارلیمان کا پہلا اجلاس کورونا وائرس کی وبا کے باعث 3 ماہ کی تاخیر سے گزشتہ روز دارالحکومت تہران میں شروع ہوگیا، جس میں اراکین کی اکثریت نے حفاظتی ماسک پہنے ہوئے تھے۔ جنوبی تہران میں واقع پارلیمان کی عمارت میں داخلے سے قبل ارکان کا جسمانی درجہ حرارت بھی چیک کیا گیا۔ نئی ایرانی پارلیمان کے ارکان کی تعداد 290 ہے۔