سمندر میں تیل کا رساؤ‘ یمن میں ماحولیاتی المیے کا خطرہ

116

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ الحدیدہ شہر میں راس عیسیٰ بندرگاہ کے نزدیک آئل ٹینکرصافرسے تیل کے رساؤ یا اس میں ممکنہ دھماکے کی صورت میں سب سے بڑا ماحولیاتی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر میں صافرجہاز کے ٹینک کی الم ناک صورت حال ظاہر ہو رہی ہے، جس میں تقریباً 13 لاکھ بیرل تیل موجود ہے۔ 5 برس سے مرمت نہ ہونے کے نتیجے میں ٹینک کے گلنے والے حصوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ عالمی سطح پر وسیع اندیشوں کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ عن قریب ممکنہ رساؤ یا دھماکے کی صورت میں بحر احمر میں ماحولیاتی المیہ جنم لے گا جو اس نوعیت کی دنیا کی سب سے بڑی آفت بن سکتی ہے۔ یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ تیل کے رساؤ سے بندرگاہ کئی مہینوں کے لیے بندش کا شکار ہو جائے گی۔